سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

(ویب ڈیسک ) کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد  کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ 12سال سے کم عمر بچے، ضعیف افراد  اور صحافی پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق   1 سے 10 محرم  ہیلی کیم کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے، جلوس مجالس کے اوقات میں بالائی حصے پرکھڑے ہونے پر پابندی ہوگی۔ نفرت انگیز  تقاریر، تشہیری بینرز، لاؤڈ اسپیکر اور  وال چاکنگ پر پابندی ہوگی۔

Watch Live Public News