(ویب ڈیسک )صدرمملکت آصف زرداری کی جانب سے یتیم بچوں کیلئے ایوانِ صدر میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پرآرفن کیئر فورم کے زیرکفالت بچوں میں بطور تحفہ ٹیبلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدرمملکت آصف زرداری نے کہا یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں،بچے اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں،بچے محنت کریں تاکہ کامیاب انسان بن سکیں،آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خاتون اول آصفہ بھٹو کے مشورے پر آپ کو کمپیوٹر ٹیبلٹس کا تحفہ دے رہا ہوں،تمام بچے کمپیوٹر ٹیبلٹس کو تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کیلئے استعمال کریں،اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری نے بچوں سے ملاقات کی، شفقت کا اظہارکیا۔
پاکستان آرفن کیئر فورم کے چیئرمی
ن ایئر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 46 لاکھ یتیم بچے ہیں،پاکستان میں 1 لاکھ 20 ہزار کے قریب بچوں کی کفالت کررہے ہیں۔فورم ملک میں یتیم بچوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کررہا ہے،یتیم اور محروم بچوں کی کفالت معاشرے کی مشترکہ ذمےداری ہے۔
چیئرمین پاکستان آرفن کیئر فورم نے یتیم بچوں کی ایوانِ صدر میں میزبانی اور حوصلہ افزائی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔