ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتی دھات مزید مہنگی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 200 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 31 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ بڑھنے کا رجحان دیکھا گیا، جہاں قیمت 152 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 565 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 16 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد قیمتوں میں مسلسل تیزی کا رجحان برقرار ہے۔