(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے مارکیٹس کے اوقات کار میں دی گئی نرمی ختم کر دی گئی ہے۔
ترجمان ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے بعد پنجاب بھر میں مارکیٹس کے اوقات کار بحال کردیے، شہر بھر میں دکانیں اب رات 10 بجے بند ہوں گی ۔
ترجمان ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ دکانیں کے اوقات کار میں نرمی فقط رمضان المبارک کے لیے کی گئی تھی ، رمضان المبارک کے بعد دوبارہ پہلے کے اوقات کار ہی لوگو ہوں گے ،مارکیٹوں رات 10بجے بند ہونے سے متعلق کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا ، عید پر دی گئی 24 گھنٹے کاروبار کی اجازت واپس لے لی گئی ہے۔