حج پروازوں کا شیڈول جاری، آغاز 18 اپریل سے ہوگا

حج پروازوں کا شیڈول جاری، آغاز 18 اپریل سے ہوگا

(ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور  کی جانب سے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

عازمین حج کے لیے خوشخبری، وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے اپنی پرواز کی معلومات حاصل کریں۔حج پرواز کی معلومات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔پاکستان سے حج پروازوں کا سلسلہ 21 مئی تک جاری رہے گا۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج آئندہ اعلانات کے لیے پاک حج 2026 موبائل ایپ دیکھتے رہیں۔

Watch Live Public News