پی ایس ایل 11 کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ریفنڈ پالیسی کا اعلان

پی ایس ایل 11 کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ریفنڈ پالیسی کا اعلان

(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ریفنڈ پالیسی کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ  آن لائن خریدے گئے ٹکٹس کی رقم خودکار طریقے سے واپس کی جائے گی،ریفنڈ کا عمل 30 مارچ سے شروع ہو گا اور 15 ورکنگ ڈیز میں مکمل ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق ادائیگی ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ، جیز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ریفنڈ کے لیے ٹکٹ ہولڈرز کو کوئی کارروائی کرنے کی ضرورت نہیں،کسی تاخیر کی صورت میں صارفین اپنے بینک یا ادائیگی کے پلیٹ فارم سے رابطہ کریں۔

Watch Live Public News