ویب ڈیسک: غزہ میں امداد کی فراہمی معطل ہونے سے غذائی قلت کا شکار 4 سالہ محمد یاسین شہید ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 70 ہزار سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔
محمود بصل نے کہا کہ یہ پہلا بچہ نہیں ہے جو غزہ میں بھوک کے باعث جان سے گیا ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر خوراک اور پانی کو غزہ کے عوام تک پہنچنے کی اجازت نہ دی گئی، تو ہم ان بچوں کی مزید ہلاکتوں کے گواہ بنیں گے، ہم مزید اموات دیکھیں گے۔
بصل نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس اذیت کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں قیامت!اسرائیلی حملے میں خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں صبح سے اب تک مزید 9 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 52 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔