سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کیپشن: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے تناظر میں عالمی گولڈ مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 77 ہزار 762 روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 943 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 9 ہزار 603 روپے ہوگئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ چاندی 236 روپے مہنگی ہوکر 8 ہزار 270 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 4 ہزار 554 ڈالر ہوگئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی واضح طور پر دیکھے گئے۔

Watch Live Public News