مومنہ اقبال ہراسانی کیس: منگیتر حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور

مومنہ اقبال ہراسانی کیس: منگیتر حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور
کیپشن: مومنہ اقبال ہراسانی کیس: منگیتر حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: مومنہ اقبال اور ثاقب چڈھر کے درمیان تنازعے سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ کے منگیتر حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

ثاقب چڈھر کو مبینہ دھمکیاں دینے کے مقدمے میں دائر درخواست پر سماعت جسٹس عبہر گل نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حمزہ حبیب کے خلاف جھنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، جبکہ انہیں گرفتاری کا خدشہ ہے۔

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں یکم جون تک متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت کے لیے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

Watch Live Public News