سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کی جیل سے آپریٹ ہونے کی تردید

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کی جیل سے آپریٹ ہونے کی تردید
کیپشن: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کی جیل سے آپریٹ ہونے کی تردید

ویب ڈیسک: اسلام آبادہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بانی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں جیل سپرنٹنڈنٹ کا اہم جواب سامنے آگیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ بانی کی جیل سے ہدایات نے ماضی میں کئی مواقع پر معاشرے میں تشدد کو ہوا دی۔ تاہم انہوں نے بانی کے ایکس اکاؤنٹ کی جیل سے آپریٹ ہونے کی تردید کر دی۔ 

سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں سخت سرویلنس میں ہیں۔ بانی اور ان پر تعینات اسٹاف کو مستقل سرچ کیا جاتا ہے۔ بانی کے پاس موبائل سمیت کوئی ممنوعہ چیز موجود نہیں۔ موبائل سمیت کسی ممنوعہ چیز کی جیل رولز کے تحت اجازت نہیں۔ اڈیالہ جیل کے اندر موبائل فون سگنلز جیمر نصب ہیں۔ جیل کے اندر اور جیل کے باہر ملحقہ ایریا میں موبائل سگنلز بند ہوتے ہیں۔ 

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ جیل رول 265 قیدی بانی پی ٹی آئی کو سیاسی گفتگو سے روکتا ہے۔ جیل ٹرائل کے دوران بانی سے اس کی فیملی، وکلا ملاقات کرتے ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ قیدی بانی کے ساتھ سیاسی بحث مباحثے کرتے ہیں۔ بانی کی سیاسی ہدایات نے ماضی میں کئی مواقع پر معاشرے میں تشدد کو ہوا دی۔

جواب میں واضح کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے نہیں چلایا جا رہا۔ بانی کا ایکس اکاؤنٹ جیل کے باہر سے ہی کوئی آپریٹ کر رہا ہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت جیل کے اندر بانی کو دستیاب نہیں۔ بانی کو صرف جیل رولز یا عدالتی احکامات کے مطابق سہولیات میسر ہیں۔

Watch Live Public News