ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی حکمت عملی عوام کے لئے مسئلہ بننے لگی۔ پنجاب اسمبلی میں متعدد ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 1 کا اجلاس بھی نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق پی اے سی 1 کے اجلاس سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کے نا اہل ہونے کے باعث رکے۔ متعدد ماہ نئے اپوزیشن لیڈر کا تعین نہ ہو سکا۔ معین ریاض قریشی نئے اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کے بعد پی اے سی 1 کا ایک بھی اجلاس کروائے بغیر چئیرمین شپ سے مستعفیٰ ہوئے۔ معین قریشی کا استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی کی منظوری کا منتظر ہے۔
اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کو استعفوں پر غور کرنے کا موقع دے رکھا ہے۔ اپوزیشن نے تاحال سپیکر پنجاب اسمبلی کو اپنے پختہ فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق سیاسی حکمت عملی کے باعث متعدد ماہ سے احتساب کا عمل رکا ہوا ہے۔ پی اے سی 1 کی چیئرمین شپ صوبہ پنجاب میں اپوزیشن کے پاس ہی رہی ہے۔