اب آسٹریلیا کا ویزا اپلائی کرنا اور بھی آسان ، آسٹریلین  ایپ پاکستان  آگئی

اب آسٹریلیا کا ویزا اپلائی کرنا اور بھی آسان ، آسٹریلین  ایپ پاکستان  آگئی

(ویب ڈیسک ) آسٹریلین ہائی کمیشن پاکستان ٹموتھی کین کا کہنا ہے کہ اب پاکستان میں ویزا اپلائی کرنا اور بھی آسان ہو گیا ہے۔آسٹریلین ایپ پاکستان میں آ گئی۔

آسٹریلین ہائی کمیشن نے بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا کا ویزا لینے کا طریقہ اب پہلے سے بہت آسان ہو گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ  اب پاکستان سے اپلائی کرنے والوں کو بائیومیٹرک سینٹر جانے کی ضرورت نہیں۔لیکن شرط یہ ہے  کہ آپ نے پہلے کبھی اپنی بائیومیٹرک آسٹریلین ادارے کو دی ہو اور ان کے پاس درست پاسپورٹ ہو۔

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے کہا کہ  یہ ایپ پاکستان کے لوگوں کا بہت سا وقت اور پیسے دونوں بچاتی ہے۔ سفر کرنے والے پاکستانی، طالب علم یا کام کے لیے جانے والے اپلائی کرسکتے ہیں، اب یہ ایپ 34 ملکوں میں چل رہی ہے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ ایپ کو پوری دنیا میں مکمل طور پر چلانے کا پلان2026ء کے شروع میں پورا ہو جائے گا۔

Watch Live Public News