دنیا کا وہ شہر جہاں 64 دن تک سورج طلوع نہیں ہوگا

دنیا کا وہ شہر جہاں 64 دن تک سورج طلوع نہیں ہوگا

ویب ڈیسک:ماہرین فلکیات کی حیرت انگیز پیش گوئی نے سب کو تعجب میں مبتلا کردیا، ایک ایسی پیشن گوئی جس پر یقین کرنا ناممکن،  ماہرین نےوثوق سے کہا امریکی امریکی ریاست الاسکا کے سب سے شمالی علاقے اتقیاگوِک میں اگلے 64 دن تک سورج طلوع نہیں ہوگا۔ 

امریکی امریکی ریاست الاسکا کے سب سے شمالی علاقے اتقیاگوِک میں اگلے 64 دن تک سورج طلوع اس لئے نہیں ہوگا کیونکہ وہاں  قطبی رات (Polar Night) کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے باعث یہاں آئندہ 64 دن تک سورج افق سے اوپر نہیں آئے گا۔

قطبی رات کا یہ منفرد مظہرزمین کے محورکے جھکاؤ کے باعث پیش آتا ہے جوآرکٹک سرکل کے قریب واقع علاقوں میں طویل اندھیرا لاتا ہے، رواں سال کا آخری سورج غروب ہونے کے بعد اب یہ شہر 22 جنوری 2026 تک مکمل دھوپ سے محروم رہیگا۔ 

ماہرین کا کہنا تھا کہ سورج کی روشنی مکمل طورپرغائب رہتی ہے تاہم یہ شہر مکمل تاریکی میں نہیں ڈوبتا یہاں روزانہ ہلکی نیلی روشنی دکھائی دیتی ہے جو طلوع آفتاب سے پہلے کے منظر سے مشابہ ہوتی ہے۔

سورج کی حرارت نہ ملنے کے باعث آرکٹک علاقوں میں سردیوں کے دوران درجہ حرارت بہت تیزی سے کم ہو جاتا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں سردیوں میں 60 سے زائد دن تاریکی رہتی ہے۔

وہیں گرمیوں کے دوران اتقیاگوِک میں تقریباً تین ماہ تک مسلسل سورج کی روشنی رہتی ہے۔ 

اتقیاگوِک، فیئر بینکس سے تقریباً 500 میل شمال مغرب میں واقع ہے اور یہاں 4 ہزار 400 کے قریب افراد آباد ہیں۔ یہ خطہ آثار قدیمہ کے اعتبار سے بھی اہم ہے جہاں انسانی آبادی کے آثار 500 عیسوی تک ملتے ہیں۔

Watch Live Public News