ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحتیابی اور وطن واپسی سے متعلق اہم خبر

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحتیابی اور وطن واپسی سے متعلق اہم خبر
کیپشن: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحتیابی اور وطن واپسی سے متعلق اہم خبر

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحتیابی اور وطن واپس لانے سے متعلق فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحتیابی اور وطن واپس لانے سے متعلق فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل، نمائندہ وزارت خارجہ عدالت میں پیش ہوگئے جبکہ فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفقت اور عدالتی معاون زینب جنجوعہ بھی عدالت میں پیش  ہوگئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ  حکومت عافیہ صدیقی کیس میں  وفد امریکہ بھیجے گی، وفد میں سابق اور موجودہ ، پارلیمنٹیرینز ،سنییٹرز اور  ریٹائرڈ یاحاضر سروس آرمی آفیشلز، ڈاکٹرز اور فوزیہ صدیقی شامل ہونگے۔

وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  وزارت خارجہ نے امریکا کے ساتھ پریزنر ٹرانسفر ایگریمنٹ (پی ٹی اے) کا پرپوزل شئیر کر دیا۔

فوزیہ صدیقی کی وکیل زینب جنجوعہ نے کہاکہ ڈاکٹر فوزیہ کی بھی درخواست ہے میرا بھی یہ خیال ہے عافیہ صدیقی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے۔

سرکاری وکیل  نے کہا کہ وزیراعظم نے وفد امریکا بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق  نے ریمارکس دیئے کہ وزارت خارجہ کیا کر سکتا ہے،پی ٹی اے سے متعلق جواب کب تک آ جائے گا۔

نمائندہ وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا کاعلم نہیں جواب کب آئے گا ممکن ہےکہ  جلد جواب آ جائےگا۔

فوزیہ صدیقی کی وکیل زینب جنجوعہ نے کہاکہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور فیملی کی درخواست ہے عافیہ صدیقی کے لیے ڈاکٹرزپاکستان سے بھیجے جائیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News