سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونا 1800 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 33 ہزار 662 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 543 روپے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 795 روپے کی سطح پر آگئے ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 113 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب، 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 57 روپے اضافے سے 5 ہزار 124 روپے ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News