ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ مصر، قاہرہ میں اتحادیہ صدارتی محل میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دیرینہ دوستی کا اعادہ کیا گیا، ملاقات مین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آرمی چیف نے خطے کے امن و استحکام میں کلیدی کردار پر مصری قیادت کی تعریف کی ۔
صدر نے عالمی اور امت مسلمہ کے لیے اہمیت کے حامل معاملات میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی سٹریٹجک مفادات اور عوام سے عوام کے رابطوں کو مضبوط بنانے کے معاملات پر ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں دوستانہ تعلقات کی مشترکہ تاریخ اور تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسیع کرنے پر بات چیت کی۔