(ویب ڈیسک ) ایتھلیٹ یونے کا کہنا ہے کہ میں مڈل اسکول سے ہی ہاتھوں پاؤں کے بل دوڑنے کی مشق کر رہا ہوں۔
جاپان کے ایک شخص نے جانوروں کی طرح ہاتھوں اور پاؤں کے بل دوڑتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔22 سالہ ریوسے یونے نے ہاتھوں پاؤں کے بل 100 میٹر تیز ترین دوڑ کا ریکارڈ بنایا۔
انہوں نے 328 فٹ کا فاصلہ صرف 14.55 سیکنڈز میں طے کیا۔اس سے قبل امریکی کولن میک کلور نے 2022ء میں 15.66 سیکنڈ کے ساتھ یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
اس حوالے سے ایتھلیٹ یونے کہا کہ میں مڈل اسکول سے ہی ہاتھوں پاؤں کے بل دوڑنے کی مشق کر رہا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میرے ٹیچر نے کہا تھا کہ 4 ٹانگوں والے جانور زیادہ تیز دوڑ سکتے ہیں،اس پر میں یہ سوچنے پر مجبور ہوا کہ میں بھی سب سے تیز ہاتھوں پاؤں کے بل دوڑنے والا انسان بن سکتا ہوں۔
ایتھلیٹ نے کہا کہ ریکارڈ کیلئے میں یہ دیکھا کہ کتے، بلیاں اور بندر کس طرح چاروں ٹانگوں پر دوڑتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریس ٹریک پر دوڑنے کے لیے اپنی تکنیک ڈھالنے میں مجھے وقت لگا، میں زیادہ تر ریت پر ٹریننگ کرتا تھا، ٹریک میں زیادہ ریباؤنڈ ہونے کی وجہ سے میری دوڑنے کی فارم بدل گئی۔
یونے نے کہا کہ مستقبل میں مزید عالمی ریکارڈ میرے سامنے ہیں، جن کے حصول کے لیے میں پہلے سے زیادہ محنت کروں گا۔