خاتون ایتھلیٹ ثمر خان آرکٹک مہم مکمل کرنی والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئیں 

خاتون ایتھلیٹ ثمر خان آرکٹک مہم مکمل کرنی والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئیں 

(ویب ڈیسک ) پاکستانی خاتون ایتھلیٹ ثمر خان کی جانب سے ایک اہم سنگِ میل عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ثمر خان فیل راؤن پولر چیلنج کامیابی کے ساتھ مکمل کر کے 300 کلو میٹر طویل آرکٹک مہم مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔

ثمر خان نے انسٹاگرام پر اپنی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے باضابطہ طور پر فیل راؤن پولر چیلنج پورا کر لیا ہے۔  میں منجمد بیابان، دشوار گزار اور انجان راستوں پر سفر کرتے ہوئے، آرکٹک کی اس خاموشی میں اپنے اندر چھپے ہوئے مضبوط انسان سے ملی۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ یہ صرف ایک مہم نہیں تھی بلکہ میری ہمت اور یقین کا امتحان تھا۔ جو لوگ مجھ سے یہ کہتے تھے کہ تم یہ نہیں کر سکتی،  میرا یہ سفر، ان سب کے لیے جواب ہے کہ میں سب کر سکتی ہوں۔

Watch Live Public News