شاہین اور انشا کی شادی کب ہوگی؟ شاہد آفریدی نے بتادیا

شاہین اور انشا کی شادی کب ہوگی؟ شاہد آفریدی نے بتادیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی صاحبزادی انشا آفریدی کی فاسٹ بولر شاہین کے ہمراہ رخصتی سے متعلق تمام تفصیلات بتا دیں ہیں ۔ شاہد آفریدی اور ان کے داماد شاہین آفریدی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے مہمان بنے جس میں سابق کپتان نے بیٹی انشا کی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری اپنی شادی بھی کم عمری میں ہی ہوئی تھی اور اب میں نے شاہین اور انشا کے لیے بھی بالکل وہی فیصلہ کیا ہے ۔ شاہد آفریدی نے مہینے سے متعلق اعلان سے قبل شاہین سے پوچھا بھی کہ کیا میں ماہ بتادوں؟ جس پر فاسٹ بولر نے رضامندی کا اظہار کر دیا ۔ پھر شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ فاسٹ بولر کی شادی کی تقریبات رواں سال ستمبر میں شروع ہو جایئں گی ۔ واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی تھی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔