پی ایس ایل 11 فائنل: ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی

پی ایس ایل 11 فائنل: ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی
کیپشن: پی ایس ایل 11 فائنل: ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی۔ فائنل میچ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے ہوگی جبکہ فزیکل ٹکٹس 28 اپریل صبح 10 بجے سے مقررہ کوریئر سینٹر سے دستیاب ہوں گی۔

ٹکٹوں کی قیمتیں:

جنرل انکلوژر: 1,500 روپے
فرسٹ کلاس: 2,000 روپے
پریمئم: 4,000 روپے
وی آئی پی: 6,000 روپے
وی آئی پی فار اینڈ: 8,000 روپے
وی وی آئی پی نیو پویلین: 10,000 روپے
 گیلری: 12,000 روپے

فائنل کے موقع پر ایک شاندار اختتامی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ پی سی بی کی ہدایت ہے کہ فینز میچ سے قبل ساڑھے 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جائیں تاکہ تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جا سکیں۔

Watch Live Public News