وائٹ ہاؤس ڈنر میں فائرنگ: حملہ آور کا اصل ہدف کون تھا؟

وائٹ ہاؤس ڈنر میں فائرنگ: حملہ آور کا اصل ہدف کون تھا؟
کیپشن: وائٹ ہاؤس ڈنر میں فائرنگ: حملہ آور کا اصل ہدف کون تھا؟

ویب ڈیسک: وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کے واقعے نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ حملہ آور نے تقریباً 8 گولیاں چلائیں، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم کا کوئی سابقہ کریمنل ریکارڈ نہیں تھا، جس سے تحقیقات مزید پیچیدہ ہو گئی ہیں۔

ایف بی آئی کی ٹیم نے مشتبہ شخص کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے اور وارنٹ کے بعد تلاشی لے کر مزید شواہد جمع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق حملہ آور کا مقصد زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم نے دورانِ تفتیش کہا کہ اس کا اصل ہدف ڈونلڈ ٹرمپ تھا اور وہ ٹرمپ انتظامیہ کے دیگر حکام کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سیکیورٹی ادارے یہ جانچ رہے ہیں کہ آیا یہ حملہ کسی بڑی منصوبہ بندی کا حصہ تھا یا ایک انفرادی اقدام۔

Watch Live Public News