سرینگر جموں نیشنل ہائی وے پر فیلڈ مارشل، وزیر اعظم پاکستان کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں

سرینگر جموں نیشنل ہائی وے پر فیلڈ مارشل، وزیر اعظم پاکستان کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں

(ویب ڈیسک)بھارتی فوج کی بھاری سیکورٹی کے باوجود سرینگر جموں نیشنل ہائی وے پر پاکستانی قیادت اور پرچم والے پوسٹر کشمیریوں کی بھارت سے نفرت اور پاکستان  سے محبت کا والہنہ اظہار  ہے۔ڈوڈہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم پاکستان کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں کردیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وزیر اعظم شہباز شریف کی تصاویر اور پاک پرچم والے پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پوسٹر آزادی پسند تنظیم جموں وکشمیر یوتھ مومنٹ نے دیواروں ، کھمبوں اور ستونوں پر چسپاں کے گئے ہیں ۔ پوسٹروں میں درج تحریر میں ایران اور امریکہ کے درمیاں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا ہے اور حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت پرمملکت خداداد کا شکریہ ادا کیا گیا۔

 پوسٹروں کے ذریعے کشمیریوں کے اس عزم کو بھی دہرایا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی بھارتی قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں ایکس، فیس بک، وٹس ایپ وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News