ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ، واقعہ کی خوفناک ویڈیو سامنے آگئی

ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ، واقعہ کی خوفناک ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک: فرانس میں جنگلاتی آگ بجھانے والا ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا جبکہ واقعہ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

فرانس کے شمال مغربی علاقے روسپورڈن میں جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لیے پانی بھرنے کی کوشش کے دوران ایک فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا۔

واقعہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر پانی بھرنے کے لیے جھیل کی سطح پر اترتا ہے لیکن اچانک توازن کھو بیٹھتا ہے۔ طیارہ پانی سے اوپر اٹھنے کی کوشش میں بے قابو ہو کر تیزی سے گھومنے لگتا ہے اور آخر کار حادثے کا شکار ہو جاتا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق، ہیلی کاپٹر کے پائلٹ، اس پر سوار ایک افسر اور ایک عینی شاہد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا،  خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

Watch Live Public News