کراچی : انٹر بینک میں
ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قیمت میں استحکام رہا ہے، اوپن مارکیٹ میں 24 پیسے کی کمی سے
ڈالر 283 روپے 76 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ جمعہ کے روز اوپن مارکیٹ میں
ڈالر 284 روپے پر بند ہوا تھا۔ انٹر بینک میں
ڈالر کی قیمت 16 پیسے کی کمی سے 282 روپے 37 پیسے ہو گئی۔ گزشتہ جمعہ کے روز انٹربینک میں
ڈالر 282 روپے 53 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹارک مارکیٹ: اسٹاک مارکیٹ کا شدید مندی پر اختتام ہوا، 100 انڈیکس میں 2 ہزار 534 پوائنٹس کی انتہائی مندی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 59 ہزار 170 پوائنٹس پر بند ہوا۔
خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز انڈیکس 61 ہزار 705 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مجمووعی طور پر 67 کروڑ 8 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، مجموعی طور پر 366 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، 43 کمپنیوں کے شیئرز میں تیزی جبکہ 312 میں مندی ہوئی۔