ویب ڈیسک: آرٹیفیشل انٹیلجنس کے بڑھتے استعمال کے باوجود خلیجی ممالک میں مستقبل میں محنت کشوں کی طلب میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ امریکی اور برطانوی تحقیقی اداروں کی رپورٹ کے مطابق خلیجی خطے میں 2030 تک 15 لاکھ سے زائد محنت کشوں کی ضرورت ہوگی۔
تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلجنس کے فروغ کے باوجود مختلف شعبوں میں افرادی قوت کی مانگ برقرار رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں افرادی قوت میں 12 فیصد اضافے کا امکان ہے، جبکہ سعودی عرب میں بھی 11 فیصد تک افرادی قوت بڑھنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق تعمیرات، خدمات اور دیگر اہم شعبوں میں انسانی محنت کی ضرورت آئندہ برسوں میں برقرار رہے گی۔