یو اے ای کے صدر کی پاکستان آمد پر خصوصی ملی نغمہ ’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘ جاری

یو اے ای کے صدر کی پاکستان آمد پر خصوصی ملی نغمہ ’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘ جاری

(ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے خصوصی استقبالی نغمہ جاری کردیا گیا۔

نغمے میں متحدہ عرب امارات کے صدر کی پاکستان آمد، ان کا شاندار استقبال اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گرمجوش مصافحہ اور گلے ملنے کے مناظر شامل ہیں ۔

نغمے میں بچوں کی جانب سے شیخ محمد بن زاید النہیان کو پھول پیش کرنے کے دلکش مناظر بھی دکھائے گئے۔یہ نغمہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور عوامی سطح پر محبت و احترام کی عکاسی کرتا ہے۔

استقبالی نغمے کے بول ’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘ پر مشتمل ہیں، جو مہمانِ خصوصی کے لیے پاکستان کے عوام کے جذبات اور خیرسگالی کے اظہار کی علامت ہیں۔

 نغمے کے ذریعے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط رشتے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News