ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اپنے بھائی اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النیہان کی میزبانی پر بے حد مسرت ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ ’اپنے بھائی اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النیہان کی میزبانی پر بے حد مسرت ہوئی‘ متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ تعمیری اور انتہائی مثبت تبادلہ خیال کیا‘۔
وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’ امن و خوشحالی کی کوششوں سمیت باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر بات چیت کی، پاکستان کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دیرینہ، مضبوط تعلقات پر فخر ہے‘۔
It was a pleasure to welcome my dear brother, His Highness Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, President of the United Arab Emirates, on an official visit to Pakistan, adding to the warmth and festivities as we enter the New Year together.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 26, 2025
We held most cordial and constructive… pic.twitter.com/4nUgjHBMFn