جوا ایپ پرموشن کیس: یوٹیوبر رجب بٹ، ندیم مبارک کی ضمانت میں توسیع

جوا ایپ پرموشن کیس: یوٹیوبر رجب بٹ، ندیم مبارک کی ضمانت میں توسیع

(ویب ڈیسک ) عدالت نے   جوا ایپ پرموشن کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک کی ضمانت میں توسیع کردی۔
 سیشن کورٹ  لاہورنے جوا ایپ پرموشن کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کردی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے عبوری ضمانت کی سماعت کی۔ ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر رجب بٹ اور ندیم مبارک عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کردی۔

خیال رہے کہ عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ جمع کروانے کی مہلت دے رکھی تھی۔

Watch Live Public News