ویب ڈیسک: امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر انتہائی کامیاب حملے کئے، صدر ٹرمپ نے انتہائی پیچیدہ اور مشکل آپریشن مکمل کرایا، حملے میں ایران کی جوہری تنصیبات کو ملکمل تباہ کیا، کچھ امریکی چینلز من گھڑت رپورٹ چلا رہے ہیں۔
امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے بھی کہا کہ ایران پر حملے میں کافی نقصان ہوا ہے، رافیل گراسی نے بھی کہا کہ اسرائیلی اور امریکی حملے میں ایران ایٹمی تنصیبات کو نقصان ہوا، سی آئی اے کی رپورٹ ہے کہ ایران کے ایٹمی تنصیبات کو نقصان ہوا، رپورٹ ہے کہ ان ایٹمی تنصیبات کو پہنچا نقصان سالوں میں ختم ہوگا، امریکی فوج نے انتہائی مہارت کے ساتھ اپنا مشن مکمل کیا۔
امریکی وزیردفاع نے ایران پر حملے سے متعلق امریکی میڈیا پر تنقید بھی، تنقید کرنے والے نہیں چاہتے کہ صدرٹرمپ کامیاب ہوں، یہ لوگوں کا ذہن خراب کرتے ہیں ، رپورٹ گھماپھرا کرپیش کرتے ہیں، ٹرمپ پر تنقید کے لئے آپ امریکی فوج کے آپریشن کو کمتر بنارہے ہیں۔
میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بہادر پائلٹس کے کارناموں کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارے حملے تاریخی کامیابی تھے جس کی وجہ سے ایران جوہری طاقت بننے سے رہ گیا۔
امریکا نے تاریخی کامیابی حاصل کی، پیر کی صبح ہمیں اطلاع ملی کہ ایران امریکی بیسز پر حملے کرسکتا ہے ، امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگستھ نے نیٹو فنڈنگ کے لئے صدرٹرمپ کی کوششوں کی تعریف کی۔
اس موقع پر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے بتایا کہ ایران کی جانب سے قطر میں امریکی بیس پر حملوں کی اطلاع ہمیں پہلے ہی مل گئی تھی اور ہم نے کامیابی سے حملوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے زیر زمین ایرانی تنصیبات کو ہدف بنانے والے ہتھیاروں کے بارے میں بھی تفصیلات پیش کیں۔
اس سے قبل سامنے آنے والی ایک انٹیلیجنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ امریکا کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔