جیٹ فیول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فضائی سفر مزید مہنگا ہوگیا

جیٹ فیول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فضائی سفر مزید مہنگا ہوگیا
کیپشن: جیٹ فیول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فضائی سفر مزید مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک: ملکی اور بین الاقوامی پروازوں پر جیٹ فیول کی بڑھتی قیمتوں نے مسافروں کے لیے کرایوں میں اضافے کا دباؤ بڑھا دیا ہے۔

 فیول کی قیمت 388 روپے فی لٹر سے بڑھ کر 472 روپے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے، جو تقریباً 150 فیصد اضافہ ریکارڈ کر چکی ہے۔ پی آئی اے نے مقامی پروازوں پر 10 ڈالر، کینیڈا کے لیے 100 ڈالر، برطانیہ کے لیے 75 ڈالر اور سعودی عرب و دیگر گلف روٹس کے لیے 50 ڈالر فیول سرچارج نافذ کر دیا ہے۔ نجی ائیرلائنز نے بھی 15 سے 150 ڈالر تک اضافی سرچارج عائد کر دیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ خلیجی فضائی حدود کی بندش اور مہنگے ایندھن کے دباؤ کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

Watch Live Public News