ویب ڈیسک: بھارتی ریاست کرناٹک میں شادی کے عین وقت پر دلہن نے دولہا کو انکار کرتے ہوئے بتا دیا کہ وہ کسی اور سے پیار کرتی ہے اور اس کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں ایک شادی کی تقریب اس وقت اچانک منسوخ ہو گئی جب دلہن نے منڈپ پر منگل سوتر باندھنے سے صرف چند لمحے قبل اعلان کر دیا کہ وہ کسی اور سے محبت کرتی ہے اور یہ شادی نہیں کر سکتی۔
یہ واقعہ شادی کے لیے سجائے گئے پنڈال میں اس وقت پیش آیا، جہاں پوسٹ گریجویٹ تعلیم یافتہ لڑکی پلوی کی شادی سرکاری اسکول کے استاد وینو گوپال سے طے ہوئی تھی۔
— MSK (@sajidkhan7014) May 26, 2025
میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی رسومات اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکی تھیں جب پلوی کو ایک فون کال موصول ہوئی، اس کے بعد اُس نے خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا اور باہر آنے سے انکار کر دیا۔
بعد ازاں اس نے اپنے خاندان کو اطلاع دی کہ وہ کسی اور کو پسند کرتی ہے اور وینوگوپال سے شادی نہیں کرنا چاہتی۔