ویب ڈیسک: فضائی مسافروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ایئر ہیلپ نے سال 2025 کی بہترین ایئر لائنز کی درجہ بندی جاری کر دی، جس میں قطر ایئر ویز نے ایک بار پھر دنیا کی نمبر ون ایئر لائن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ایئر ہیلپ کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست میں ایئر لائنز کو وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کے حوالے سے 10 میں سے اسکور دیا گیا، اور تینوں عوامل کو برابر اہمیت دی گئی۔
قطر ایئر ویز نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز دوسرے نمبر پر رہی۔اسی فہرست میں برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
ایئر ہیلپ کے مطابق اس سال کی درجہ بندی میں قطر ایئر ویز کی مجموعی کارکردگی نے اسے پانچ سال بعد دوبارہ دنیا کی بہترین ایئر لائن بنا دیا۔