چین نے تائیوان کے معاملے میں مداخلت کرنے والے ممالک کو بڑی دھمکی دیدی

چین نے تائیوان کے معاملے میں مداخلت کرنے والے ممالک کو بڑی دھمکی دیدی
کیپشن: چین نے تائیوان کے معاملے میں مداخلت کرنے والے ممالک کو بڑی دھمکی دیدی

ویب ڈیسک: چین نے تائیوان کے معاملے میں مداخلت کرنے والی غیر ملکی طاقتوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی بیرونی مداخلت کو کچل دے گا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، چین نے جاپان کے تائیوان کے قریب میزائل یونٹس کی تنصیب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ تائیوان کے حوالے سے کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔

چین کے تائیوان امور کے ترجمان پینگ قینگن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا، "ہمارا عزم مضبوط اور پختہ ہے، اور ہمارے پاس اپنے قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ ہم تمام غیر ملکی مداخلتوں کو کچل دیں گے۔"

انہوں نے جاپان کی جانب سے تائیوان کے قریب جارحانہ فوجی ہتھیاروں کی تعیناتی کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جان بوجھ کر علاقائی تناؤ بڑھاتا ہے اور فوجی تصادم کو اُکساتا ہے۔

چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے اور اس پر مکمل قابو پانے کے لیے طاقت کے استعمال کو مسترد نہیں کرتا۔ دوسری جانب، تائیوان کی حکومت چین کے خود مختاری کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہتی ہے کہ صرف تائیوان کے عوام ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News