عدالت کا علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم

عدالت کا علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم
کیپشن: عدالت کا علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ 

علیمہ خان نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمارے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔ ہمیں جانے کی اجازت دی جائے۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کریمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہے۔ ملزمہ کی ضمانت نہیں ہوئی۔ عدالت کی اجازت کے بغیر باہر نہیں جاسکتیں۔

علیمہ خان عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس اہلکار تحویل میں لیکر عدالت کے اندر لے گئیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں۔ عدالت نے علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔

علیمہ خان کو خواتین پولیس اہلکار پکڑ کر دوبارہ کمرہ عدالت لے آئیں۔ علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچ گئے۔

Watch Live Public News