ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نےجی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران نے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ دوران ملاقات خطے کے سیکیورٹی ماحول اور چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے اپنے بیان میں کہ اکہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ایران سے قریبی تعاون ضروری ہے۔
علی لاریجانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے۔ ایران پاکستان تعلقات کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے۔