پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ جنگی مشقیں البطار ٹو اختتام پذیر

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ جنگی مشقیں البطار ٹو اختتام پذیر

(ویب ڈیسک ) پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ جنگی مشقیں البتار ٹو اختتام پذیر ہوگئیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 18 سے 26 نومبر تک پاکستان اور سعودی عرب کے دستوں نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشقیں  کیں،مشقوں میں پاکستان آرمی کے سپیشل سروسز گروپ اور سعودی فوج کے دستے نے حصہ لیا ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  مشقوں کی اختتامی تقریب تبوک میں منعقد ہوئی،اختتامی تقریب میں جی او سی ایس ایس جی نے پاکستان کی نمائندگی کی، سعودی عرب کے سینئر عسکری حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل اسکلز اور انٹرآپریبلٹی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔شہری علاقوں میں لڑائی اور آئی ای ڈیز سے نمٹنے کی خصوصی تربیت پر فوکس کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی کارروائیوں میں مشترکہ صلاحیت بڑھانے کا ہدف حاصل کیا۔

آئی ایس  پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔دونوں ممالک نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News