(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 اورصوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ووٹر ٹرن آؤٹ مجموعی طور پر 28.58 فیصد رہا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 18 ہری پور میں ووٹر ٹرن آؤٹ50.82 فیصد رہا، این اے 185 پر ووٹر ٹرن آؤٹ32.61 فیصد رہا، این اے 96 فیصل آباد میں ووٹر ٹرن آؤٹ26.46 فیصد رہا۔
اسی طرح این اے 143 ساہیوال میں ووٹر ٹرن آؤٹ21.43 فیصد رہا، این اے 129 لاہور میں ووٹر ٹرن آؤٹ18.67 فیصد جبکہ این اے 104 فیصل آباد میں ووٹر ٹرن آؤٹ13.23 فیصد رہا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی269 مظفرگڑھ میں ووٹر ٹرن آؤٹ 50.82 فیصد، پی پی 98 فیصل آباد میں ووٹر ٹرن آؤٹ 36.82 فیصد اور پی پی 73 سرگودھا میں ووٹر ٹرن آؤٹ 34.45 فیصد رہا۔
اسی طرح پی پی 87 میانوالی میں ووٹر ٹرن آؤٹ 27 فیصد، پی پی 116 فیصل آباد میں ووٹر ٹرن آؤٹ 22.94 فیصد جبکہ
پی پی 203 ساہیوال میں ووٹر ٹرن آؤٹ 22.4فیصد رہا۔