ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے کوالالمپور پہنچے تو اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ٹرمپ نے روایتی انداز میں رقص بھی کیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ہوائی اڈے پر استقبال کے بعد امریکی صدر وزیراعظم انور ابراہیم کے ساتھ گاڑی میں سمٹ کے مقام کی طرف روانہ ہوئے۔ ملائیشیا میں آسیان ممالک کا تین روزہ سربراہی اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں صدر ٹرمپ، چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ، جاپان کے نئے وزیر اعظم تاکائی سنائی، جنوبی کوریا کے صدر اور کینیڈین وزیر اعظم شرکت کر رہے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس سمٹ میں ورچوئل طور پر شرکت کریں گے۔ آسیان سربراہی اجلاس کا مقصد اقتصادی انضمام ہے، تاہم غزہ کی صورتحال اور میانمار کی خانہ جنگی پر بھی بات ہونے کا امکان ہے۔