(ویب ڈیسک ) اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹ ڈیلیٹ کر نے کی وجہ بتا دی ہے۔
معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ گزشتہ کچھ عرصے سے ڈراما انڈسٹری سے دور ہیں اور اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے ہی ان کی زندگی کے بارے میں معلومات ملتی ہیں۔
کچھ عرصہ قبل علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری کے تلخ تجربات نے انہیں ذہنی طور پر اس حد تک متاثر کیا کہ وہ پی ٹی ایس ڈی (پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر) میں مبتلا ہوگئیں۔ انڈسٹری میں پیش آنے والے تجربات کی وجہ سے وہ خود سے نفرت کرنے لگیں اور سوچنے پر مجبور ہوئیں کہ وہ اس کا حصہ ہی کیوں بنیں۔
حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر علیزے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں اور وہ اس پر خوش بھی ہیں اور شرمندہ بھی، کیونکہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ وہ اس سے پہلے اپنی زندگی کے ساتھ کیا کر رہی تھیں اور یہ سب غم کے اثر میں ہوا۔
ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ کب دوبارہ واپس آئیں گی، لیکن پرانی تصاویر یا پرانی علیزے واپس نہیں آئے گی۔
خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصویریں ڈیلیٹ کی ہوں۔قبل ازیں گزشتہ سال ستمبر اور رواں سال اپریل میں بھی علیزے شاہ اپنے انسٹاگرام کی تمام تصاویر و پوسٹ ڈیلیٹ کر چکی ہیں۔