سیاست دانوں کی بدعنوانی سے سب سے زیادہ خوف ہے: امریکی شہری

سیاست دانوں کی بدعنوانی سے سب سے زیادہ خوف ہے: امریکی شہری

ویب ڈیسک: امریکیوں کس چیز سے سب سے زیادہ ڈرنے لگے، سن کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی کیونکہ، جن، بھوت یا ایسی کسی مخلوق سے انہیں ڈر نہیں لگتا ، دوسرا یہ کہ ہالووین کا موسم بھی ہے، نقاب پوش بچے اور خوفناک ملبوسات کی تیاریاں عروج پر ہیں اس کے برعکس امریکی عوام کو حکومتی کرپشن سب سے زیادہ ڈرا رہی ہے۔

کیلی فورنیا کی چیپ مین یونیورسٹی کے ایک دلچسپ سروے کے مطابق 69 فیصد امریکیوں نے کہا کہ انہیں سیاست دانوں کی بدعنوانی سے سب سے زیادہ خوف ہے، یعنی لوگ اب بھوتوں سے نہیں، اپنے لیڈروں سے ڈرنے لگے ہیں۔

یہ سروے ہر سال ہالووین کے قریب کیا جاتا ہے تاکہ پتا چلے کہ امریکی کس چیز سے سب سے زیادہ ڈرتے ہیں اور لگتا ہے کہ اس بار جواب واضح ہے: ”کرپشن، کرپشن، اور صرف کرپشن“

تحقیق کے مطابق، کرپشن کے بعد اپنوں کا بیمار ہونا، مالی تباہی اور سائبر حملے لوگوں کے بڑے خدشات ہیں، کئی شرکا نے کہا کہ وہ خبروں میں روز بڑھتی ہوئی معاشی غیر یقینی اور ہیکنگ کے واقعات سے خوفزدہ ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں اصل میں خطرہ اتنا بڑا نہیں، لیکن چونکہ میڈیا انہی باتوں کو بار بار نمایاں کرتا ہے اس لیے لوگوں کو لگتا ہے جیسے یہ خطرات روزانہ ان کے آس پاس ہیں۔

ڈاکٹر کرسٹوفر بیڈر نے کہا ’یہ جاننا کہ ہمیں کس چیز سے ڈر لگتا ہے، خوف بڑھانے کے لیے نہیں بلکہ سمجھنے کے لیے ضروری ہے۔ جب ہم اپنے خوف کو پہچان لیتے ہیں تو ہم اپنی سوچ پر قابو پا لیتے ہیں۔‘

ان کے مطابق، زیادہ تر لوگ اب بھوتوں یا مافوق الفطرت چیزوں سے نہیں بلکہ حقیقی دنیا کے مسائل ،جیسے بدعنوانی، جنگ، اور معاشی دباؤ سے ڈرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نتیجہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی سیاست میں رپشن کے کئی کیسز نے سرخیاں بنائیں۔ نیویارک کے سابق میئر پر رشوت کے الزامات ہیں اور موجودہ امیدواروں کی سیاسی رسہ کشی نے عوام کے اعتماد کو مزید ہلا دیا ہے۔

Watch Live Public News