ویب ڈیسک: پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں، دفاتر سے باہر آگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ چارسدہ، سوات اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت5.5ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کامرکزکوہ ہندوکش تھا۔