ویب ڈیسک: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جلد کے کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ جنہوں نے اپنے مداحوں کے نام پیغام جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوٹوزاینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سابق کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے لکھا کہ ’ جلد کا کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے ، میرے ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے‘ ۔
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ ’ دوستانہ مشورہ ہے کہ اپنی جلد کا معائنہ کراتے رہیں، احتیاط علاج سے بہتر ہے ‘
انہوں نے بتایا کہ ’ میرے کیس میں باقاعدگی سے چیک اپ اور جلد تشخیض اہم ہے‘۔
یاد رہے کہ سابق کرکٹر کو چند برس قبل جلد کے کینسر کی علامات ظاہر ہوئی تھیں تاہم مائیکل کلارک کی جانب سے جلد کے کینسر کا فوری انکشاف نہیں کیا گیا تھا۔