ویب ڈیسک: بھارت میں ہندوتوا کا راج، مودی کی جنگی جنونیت مذہبی تہواروں میں سرایت کر گئی۔ براہموس میزائل کے سائے میں مذہبی تہوار، مودی راج میں گنیش پوجا عسکری پروپیگنڈا میں بدل گئی۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں گنیش مورتی “آپریشن سندور” تھیم پر تیار، فوجی وردی اور ہتھیاروں کی علامتیں شامل ہیں۔ مورتی میں براہ موس میزائلز اور ایس-400 رائفلز کے ماڈلز سمیت بھارتی فوجی عناصر شامل ہیں۔
بھارتی اخبار کے مطابق ملکارجن نگر یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے 6 لاکھ روپے کی لاگت سے یہ خصوصی مورتی تیار کی ہے۔ تیاری کا کام تقریباً دو ماہ قبل شروع ہوا اور ابھی بھی جاری ہے۔
گنیش چترتھی کی نمائش میں بھارت کی دفاعی تاریخ اور اہم جنگوں کے پوسٹرز بھی نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔ مورتی کے ساتھ 20 منٹ کی ویڈیو بھی دکھائی جائے گی، جس میں بھارتی فوج کی طاقت کو پیش کیا جائے گا۔
ٹائمزم آف انڈیا کے مطابق تہوار قریب آتے ہی حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں ہتھیاروں پر مبنی تھیمڈ گنیش مورتیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سال گنیش مورتیاں فوجی طاقت کے اظہار کا نیا ذریعہ بن گئی ہیں۔ گنیش کی مورتی اب عقیدت کی نہیں بلکہ مودی کی جنگی جنونیت کی علامت بن چکی ہے۔