صارفین کیلئے اچھی خبر، گوگل نے پاکستان میں اے آئی موڈ متعارف کروا دیا

صارفین کیلئے اچھی خبر، گوگل نے پاکستان میں اے آئی موڈ متعارف کروا دیا
کیپشن: صارفین کیلئے اچھی خبر، گوگل نے پاکستان میں اے آئی موڈ متعارف کروا دیا

ویب ڈیسک: گوگل نے صارفین کی سہولت کیلئے  پاکستان میں اپنا جدید اے آئی سرچ فیچر متعارف کرا دیا ہے جو صارفین کو ہر مشکل سوال کا درست اور فوری جواب فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سسٹم جیمنی 2.5 کے کسٹم ورژن سے چلتا ہے، جو صارفین کو  ہر طرح کے سوالات کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس طرح کے سوالوں کے جواب پہلے سرچز کے ذریعے ہی پوچھے جاتے تھے۔ ٹیک کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر  صارفین کے منصوبہ بندی، تحقیق اور سیکھنے کے عمل کو مزید آسان بناتا ہے۔ صارفین اساے آئی ٹیکنالوجی سے اپنے سفر کے حوالے سے رہنما بھی لے سکتے ہیں۔

گوگل حکام کے مطابق  صارفین اب ناصرف ٹیکسٹ بلکہ تصویر کھینچ کر یا وائس کمانڈ کے ذریعے بھی سرچ کر سکیں گے، مثلاً کوئی خریدار کراچی کی مارکیٹ میں اجنبی مصالحوں کی تصویر لے کر پوچھ سکتا ہے کہ یہ مصالحے کون سے ہیں اور انہیں پاکستانی پکوان میں کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

صارفین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل کا یہ نیا فیچر گوگل ایپ ، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے ساتھ ساتھ موبائل اور ڈیسک ٹاپ ویب پر بھی فعال ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ فیچر اب پاکستان میں گوگل ایپ (اینڈرائیڈ اور آئی او ایس) کے ساتھ ساتھ موبائل اور ڈیسک ٹاپ ویب پر بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News