(ویب ڈیسک ) سندھ اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ ساڑھے 4 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی اجلاس میں ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے شرکت کی۔پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ،جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حامی ارکان شریک ہوئے۔
تاہم جماعت اسلامی کے محمد فاروق نے تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کی۔