سیلابی صورتحال کے پیش نظر، تعلیمی اداروں میں7روزہ تعطیلات کا اعلان

سیلابی صورتحال کے پیش نظر، تعلیمی اداروں میں7روزہ تعطیلات کا اعلان

(ویب ڈیسک ) سرگودھا میں کوٹ مومن کے تعلیمی اداروں میں 7 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   سیلابی صورتحال کے پیش نظر تحصیل کوٹ مومن کے دریائے چناب کے کنارے واقع علاقوں میں طلبہ کی جان و مال کے تحفظ کے لیے 27 اگست سے 2 ستمبر 2025 تک تعلیمی اداروں (اسکولز اور کالجز) میں سات روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دریائے چناب میں سیلاب کے خدشات کے باعث یہ فیصلہ طلبہ کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

Watch Live Public News