معروف بھارتی اداکارہ لکشمی  پر اغواء ، تشدد کرنے کا مقدمہ درج

معروف بھارتی اداکارہ لکشمی  پر اغواء ، تشدد کرنے کا مقدمہ درج

(ویب ڈیسک ) تامل اور ملیالم فلموں کی اداکارہ لکشمی مینن  اور انکے 3 ساتھیوں پر ایک آئی ٹی پروفیشنل کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق   اداکارہ لکشمی مینن  اور ان کے 3 ساتھیوں پر کیرالہ کے علاقے ارناکلم میں ایک آئی ٹی پروفیشنل کو اغواء کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ لکشمی مینن نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے کیرالہ ہائی کورٹ سے رجوع کرکے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی ہے جبکہ دیگر 3 ملزمان کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

ارناکلم نارتھ پولیس  کے مطابق یہ واقعہ اتوار 24 اگست کی رات پیش آیا، جب اداکارہ اور اس کے دوستوں نے مبینہ طور پر ریلوے پل کے قریب متاثرہ شخص کی گاڑی کو روکا، اسے نکال لر اپنی کار میں ڈل کر اندر تشدد کیا اور اگلے روز پیر کی صبح اسے چھوڑ دیا۔

لکشمی مینن تامل اور ملیالم فلموں کی اداکارہ ہیں،انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2011ء کی ملیالم فلم رگھوونتے سوانتھم رازیہ سے کیا،لیکن 2012ء کی تامل فلم سندرا پانڈین میں سسی کمار کے مقابل ان کے اہم کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

Watch Live Public News