ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ میں تیز رفتار فاسٹ بولرز کی روایت کو آگے بڑھانے کے لیے جھنگ سے ایک باصلاحیت نوجوان سامنے آگیا ہے، جس کی غیر معمولی رفتار نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی توجہ حاصل کرلی۔
جھنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر قیوم خان نے تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جس کے بعد پی سی بی نے انہیں خصوصی تربیت کے لیے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا ہے۔
قیوم خان نے حال ہی میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے اپنی تیز رفتار اور مؤثر بولنگ سے متاثر کیا۔
نوجوان فاسٹ بولر نے وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام کا مقصد ملک بھر سے نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرکے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
From tape-ball cricket in Jhang to the National Cricket Academy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 26, 2026
Meet Qayyum Khan, the emerging pacer whose raw pace has earned him a place at the NCA Bowlers Development Camp ☄️#PakistanCricket | #NCACamp pic.twitter.com/SOB4rHOnHE
قیوم خان کی غیر معمولی رفتار کے باعث انہیں پاکستان کے مستقبل کے ایکسپریس فاسٹ بولرز میں شمار کیا جارہا ہے، جبکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خصوصی تربیت ان کے کھیل کو مزید نکھارنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔