سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے کا ہوگیا تھا۔

Watch Live Public News