(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق سانحہ پمز پر وزیراعظم شہباز شریف کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان نے فائر بریگیڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا،کمیٹی نے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے افسران اور ریسکیو آپریشن میں شامل عملے کے بیانات قلمبند کرلیے،کمیٹی نے آگ لگنے سے ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے تک کی ٹائم لائن چیک کی۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے فائر بریگیڈ کی رسپانس اور کارروائی کا جائزہ لیا، تحقیقاتی کمیٹی ریسکیو آپریشن میں پیش آنے والی رکاوٹوں اور مشکلات سے متعلق بھی معلومات حاصل کیں۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم کی بنائی گئی کمیٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری شاہد خان ہیں۔میجر جنرل (ر) ڈاکٹر خورشید اُترا، ڈاکٹر بیرسٹر نبیل احمد اعوان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی 48 گھنٹے میں عبوری رپورٹ پیش کرے گی۔ تحقیقاتی کمیٹی پانچ روز میں مکمل تحقیقات اور سفارشات پر مشتمل رپورٹ پیش کرے گی۔